خدیجہ شاہ کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں طبیعت خراب ہوگئی

9مئی کے واقعات پر گرفتار فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں طبیعت خراب ہوگئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ دو روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جیل حکام نےخدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سےکھانا دینے پرپابندی لگارکھی ہے۔

خدیجہ شاہ اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بندکیاگیاہے۔

فیشن ڈیزائنر 30 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔