خواجہ آصف نےعمران خان کو نریندر مودی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا

وفاقی وزير خواجہ آصف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کا اندرونی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اب بھی انہيں پہچان نہيں رہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر کے نام شامل تھے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ مذاکراتی کمیٹی پر طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا تھا اگر آنے والے دنوں میں یہ افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے تو مذاکرات کے لیے متبادل ناموں کا ابھی سے اعلان کر دیں۔