لاہور بورڈ کے 2 پیپر آؤٹ ہونے کی اطلاعات، انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ

تعلیمی بورڈ لاہور کے 2پیپر آوٹ ہونے کی سوشل میڈیا پر اطلاعات محکمہ ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کا 2 رکنی انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ جو یہ تحقیقات کرے گا کہ پیپر آوٹ ہوا بھی یا نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کیمسٹری اور میڑک کے عملی امتحان کا پیپرآؤٹ ہونے کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں پیپر آؤٹ ہونے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں جس سے طلباو طالبات اور انکے والدین پریشانی کا شکار رہے ہیں ذرائع کے مطابق میٹرک پریکٹیکل کا پیپر گلبرگ کے ایک امتحانی سنٹر پر تقسیم کے وقت غلط کھل گیا تھا جسے فوری طور پر تبدیل کر کے امتحانی سنٹر پر نیا پیپر تقسیم کر دیا گیا۔