190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیش رفت

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں۔

نیب نے سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ریکارڈ کے حصول کے لیے تمام صوبائی سیکریٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔

نیب راولپنڈی نے شیخ رشید، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واؤڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور، شیریں مزاری، خالد مقبول، فروغ نسیم، خسرو بختیار، اعجاز شاہ و دیگر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

22 سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

نیب کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2018ء سے اب تک سابق وفاقی وزراء نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں ان تمام کے ریکارڈز فراہم کیا جائے۔

نیب سابق وزراء اور کابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔