مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کرلیا ہے، ایسا کرنے کے لیے کسی کا کوئی دباؤ نہیں مزید پڑھیں

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کرا کر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟
اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو ریجسٹرار سے فون کروا کر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ سب کو کہتے ہیں دس فیملی میمبرز کو بلائیں، گپیں… https://t.co/gqyDDotKNE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2023
انہوں نے کہا کہ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو کہتے ہیں دس فیملی ممبرز کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں۔
سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔