آصف زرداری سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

لاہور میں سابق صدر آصف زرداری سے سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میاں عامر وٹو، میاں سلمان ایوب، حافظ ابرار، رانا انتظار، رشید شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

تحسین شاہ گردیزی، بلال مصطفیٰ، سلمان گردیزی، احسان مصطفیٰ نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

لودھراں سے ملک ساجد حسین اور محمد سلیم بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

وہاڑی سے چوہدری اصغر جٹ، عبدالحمید بھٹی نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

یاسر عطا قریشی، ایاز احمد، ملک فیاض احمد خان، سید قاسم علی، رئیس اکمل، قطب فرید، مسز فرزانہ نورین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ملک عبدالغفور، میاں علمدار، سردار خرم لغاری، اللّٰہ وسایا، رسول بخش جتوئی، فریحہ بتول، سید ہارون نے بھی پیپلز پارٹی کو اپنا مسکن بنا لیا۔

میانوالی سے مزمل خان نیازی، امجد خان نیازی اور ایاز خان نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی۔