رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ کا بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنےکافیصلہ

رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے راہیں جدا کرنےکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین الہیٰ کی جانب سے لندن میں آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

حسین الہیٰ کے والد چوہدری وجاہت حسین بھی گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوچکے ہیں۔

وجاہت حسین نے پریس کانفرنس میں حسین الہیٰ کی واپسی کا بھی بتایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین الہیٰ بھی واپس ق لیگ میں شامل ہونےکا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گجرات سے ٹکٹ ہولڈر شاہنواز اجنالہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔