محکمہ موسمیات کی آج بھی آندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش ژالہ باری کی پیش گوئی

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

اس کے علاوہ نکیال آزاد کشمیر، ملتان ،راجن پور،گجرات، شکرگڑھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔