سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ملک بھر میں 15دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث کراچی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں 10روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔