“ماڈلنگ کیلئے تعلیم نہیں لمبے قد اور خوبصورت جسم کی ضرورت ہوتی ہے”، آمنہ الیاس

پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ “ماڈلنگ کیریئر کے لیے تعلیم کی نہیں اتنی جتنے لمبے قد اور خوبصورت جسم کی ضرورت ہوتی ہے۔”

تفصیلا ت کے مطابق ادکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نےاپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ” ماڈلنگ کیریئر کے لیے تعلیم اتنی لازمی نہیں جتنا ماڈلنگ کرنے والے کی جسامت اور لمبائی کی ہوتی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ” ماڈل کی خواہشمند افراد کیلئے پلس پوائنٹ ہوتا ہے کہ ایسے شخص کا قد لمبا ہونا چاہیے اور وہ صحت مند جسامت کے مالک ہوں۔” انہوں نے کہا کہ” ریمپ پر واک کرتے وقت ماڈلز کو مسکرانا نہیں چاہئے اور اپنی جسامت کو بھی زیادہ متحرک دکھانے کی ضرورت نہیں ہوتی تاکہ واک دیکھنے والے افراد کی تمام توجہ ماڈلز کے لباس پر رہے”۔