شرح سود 19 اعشاریہ 50 برقرار رہے گی یا کچھ تبدیلی ہو گی؟ فیصلے کے لیے اجلاس آج ہو گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کا اجلاس آج ہو گا، جس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ مزید پڑھیں
امیتابھ بچن اورانوشکا شرما کے بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر ممبئی پولیس نے ایکشن لے لیا
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ انوشکا شرما کے بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر ممبئی پولیس نے ایکشن لے لیا۔
گزشتہ روز امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ٹریفک جام کے درمیان ایک اجنبی آدمی کے ساتھ بائیک پر سفر کرتے نظر آرہے ہیں۔
اُنہوں نے بائیک رائیڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئےلکھا کہ’میں آپ کو نہیں جانتا لیکن آپ نے میری بات مان لی اور بہت جلدی اتنے ٹریفک جام سے بچا کر مجھے وقت پر میری منزل تک پہنچایا‘۔
دوسری جانب، اداکارہ انوشکا شرما کو بھی ٹریفک جام سے بچنے کے لیے اپنے ایک باڈی گارڈ کے ساتھ بائیک پر سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
#AnushkaSharma ditches the car and takes a bike ride to travel in the city! pic.twitter.com/jUwiCsyhbJ
— Pinkvilla (@pinkvilla) May 15, 2023
امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کی یوں بغیر ہیلمٹ پہنے بائیک پر سفر کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد جہاں کچھ لوگوں نے دونوں اداکاروں کی تعریف کی تو وہیں کچھ ایسے صارفین بھی تھے جنہوں نے ممبئی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ دونوں اداکار ہیلمٹ کے بغیر بائیک پر سفر کر رہے تھے۔
جس کے بعد ممبئی پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کو آگاہ کیا کہ’اس معاملے کے بارے میں ٹریفک برانچ کو آگاہ کردیا گیا ہے‘۔
We have shared this with traffic branch. @MTPHereToHelp
— मुंबई पोलीस – Mumbai Police (@MumbaiPolice) May 15, 2023
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو امیتابھ بچن فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں دیپیکا پڈوکون اور پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گےجبکہ انوشکا شرما فلم ’چکدا ایکسپریس‘سے بیٹی ویمیکا کوہلی کی پیدائش کے بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔