نیب کا عثمان بزدار کو ایک مرتبہ پھر طلبی نوٹس جاری

نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایک مرتبہ پھر طلبی نوٹس جاری کر دیا۔

عثمان بزدار کو اثاثہ جات انکوائری میں 5 جون کو دسویں مرتبہ نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔

نیب کی جانب سے طلبی پر عثمان بزدار صرف 2 مرتبہ پیش ہوئے۔

نیب طلبی کےنوٹس عثمان بزدار کی لاہور اور ڈی خان کی رہائشگاہ ارسال کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب عثمان بزدار کے خلاف 9 ارب سے زائد مالیت کے اثاثے بنانے پر تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب نے محکمۂ سی اینڈ ڈبلیو سے عثمان بزدار دور کے تمام منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے عدم تعاون پر عثمان بزدار کے خلاف تادیبی کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔