نیشنل گیمز: ایتھلیٹکس مقابلوں میں واپڈا نے دس میں سے چھ گولڈ اپنے نام کر لیے

نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے تیسرے دن ہونے والے ایتھلیٹکس مقابلوں میں واپڈا نے دس میں سے چھ گولڈ اپنے نام کر لیے، آرمی تین جبکہ ائیرفورس کے حصے میں ایک سونے کا تمغہ آیا۔

نیشنل گیمز کی میراتھون ریس آرمی کے اسرار احمد نے جیت لی، سندھ کے محمد سجاد دوسرے نمبر پر رہے۔

ووشو ویمنز فائنل میں آرمی نے چار گولڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ایتھلیٹکس کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں ائیر فورس کے شمس الحق نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

مینز ہائی جمپ میں واپڈا کے شہروز خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا جبکہ واپڈا کے محمد عمران نے چاندی اور آرمی کے احمد فراز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

4 ضرب 100 ریلے ریس میں آرمی نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ واپڈا نے چاندی اورہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

1500 میٹر مینز ریس میں واپڈا کے سہیل عامر نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ آرمی کے وقاص اکبر نے چاندی اور واپڈا کے محمد اختر نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

400 میٹر ویمنز ریس میں واپڈا عشاء عمران نے سونے، واپڈا کی صاحب اصرا نے چاندی ایچ ای سی کی سونینا شاہین نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

1000 میٹر ویمنز ریس میں واپڈا کی فرحت بانو نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ واپڈا کی ماریہ بی بی نے چاندی اور آرمی کی نمرا عمران نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

چار ضرب سو میٹر ریلے ویمنز میں واپڈا نے گولڈ، ایچ ای سی نے چاندی اور آرمی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔