نواز شریف ہر صورت الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے اور انتخابی مہم لیڈکریں گے: رانا تنویر

اسلا م آباد: وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ نواز شریف ہر صورت الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے اور انتخابی مہم لیڈکریں گے ۔

ایک بیان میں رانا تنویر نے کہا کہ مذاکرات جمہوریت اور سیاست کا حصہ ہیں،کیا ہمیں دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم اگر چند روز میں پی ٹی آئی چھوڑ گئی تو مذاکرات کس سے ہوں گے؟ سپریم کورٹ کے معاملات افسوسناک ہیں۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس میں جن پرالزامات ہیں وہی منصف بنےبیٹھےہیں۔