مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
نمرہ جیکب نےحسنین لہری پر ہاتھ اٹھانے کا الزام عائد کردیا
کراچی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں معروف ماڈل حسنین لہری اور ماڈل نمرہ جیکب کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، نمرہ جیکب نے حسنین لہری پر ہاتھ اٹھانے کا الزام عائد کردیا۔
سوشل میڈیا پر فیشن شو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں حسنین لہری کو نمرہ جیکب پر برستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ قابل برداشت نہیں ہے جبکہ فیشن شو میں موجود دیگر خواتین حسنین لہری کو ان کے رویے پر غور کرنے پر زور دے دہی ہیں ، ویڈیو میں نمرہ جیکب کو حسنین لہری پر موبائل چھیننے اور ہاتھ اٹھانےکا الزام لگاتے دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو اور جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ نمرہ جیکب اسٹیج کے پیچھے سے حسنین کی ویڈیو بنارہی تھیں کہ حسنین لہری نے ان کا موبائل چھین لیا اور ان کو تھپڑ ماردیا ۔
معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے فیشن انڈسٹری کے ستاروں نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا حتیٰ کہ پولیس کو بھی بلوالیا گیا جس کے بعد پولیس حسنین لہری کو باہر لےگئی۔
تاہم جھگڑا فیشن شو کے بعد انسٹاگرام پوسٹ تک پہنچ گیا، ماڈل نمرہ جیکب کی جانب سے حسنین لہری کے خلاف کئی پوسٹ کی گئیں، ایک پوسٹ میں ماڈل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا’ تم میرے ساتھ برا سلوک نہیں کر سکتے، تم مجھے دھمکی نہیں دے سکتے، تم مجھے تنگ نہیں کرسکتے، میرے دل میں معافی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جب بات بدسلوکی، غنڈہ گردی اور حملے کی ہو‘۔
دوسری جانب حسنین لہری نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بدسلوکی اور ہاتھ اٹھائے جانے کے الزام کو مکمل طور پر مسترد کردیا اور کہا کہ میں ایک عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، ہم ہر گز ایسے لوگ نہیں ہیں جو جھگڑوں کو اس حد تک لے جاتے ہیں۔