نگران پنجاب حکومت کو ہٹانےکی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

لاہور ہائی کورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو ہٹانےکی درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

لاہور ہائی کورٹ میں نگران پنجاب حکومت کو ہٹانےکی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کا موقف ہےکہ 90 روز گزرنے کے بعد نگران حکومت اور کابینہ کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے وکیل کی درخواست پر الیکشن کمیشن سےجواب طلب کرلیا۔

عدالت نے درخواست اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانےکی ہدایت بھی کی۔