پاکستان میں 12 ربیع الاول کس تاریخ کو ہو گی؟

دنیا بھر میں مسلمان اسلامک کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیؐ مناتے ہیں،امسال ربیع الاول 1444ھ بروز بدھ 28 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے کیونکہ 26 ستمبر کی شام کو نیا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں جبکہ جشن آمد رسول 9 اکتوبر 2022 کو منایا جائے گا۔

پی ایم ڈی کے نیا چاند 26 ستمبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 02:54 پر کراسنگ کنکشن پوائنٹ (PST) پر نظر آنے کی توقع ہے جس سے 26 ستمبر پیر کی شام چاند نظر آنے کا امکان ختم ہو جائے گا جو کہ 29 صفر ہے،موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق 26 ستمبر کی شام کو ملک بھر میں ممکنہ طور پر موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 ستمبر کو ہوگا۔

نئے چاند کی شہادت کی شواہد اکٹھا کرنے کیلئے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے متعلقہ دفاتر میں بلائے جانے کا امکان ہےچونکہ ربیع الاول کا مہینہ 28 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، اس لئے عید میلاد النبی (12 ربیع الاول) 9 اکتوبر کو ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں خصوصاً کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں جلوس منعقد کئے جاتے ہیں۔