پاکستان ویمنز کپ: امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنا بسمہ کو مہنگا پڑ گیا

پاکستان ویمنز کپ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنا بسمہ کو مہنگا پڑ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان ویمنز کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی ویمن کرکٹر بسمہ معروف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق بسمہ معروف پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا، بسمہ معروف نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی۔

واقعہ بلاسٹرز کے خلاف ڈائنامائٹس کی اننگز کے 40 اوور میں پیش آیا جب بسمہ معروف کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا، بسمہ نے غلطی اور جرمانے کو تسلیم کیا۔