کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، نمائندہ عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پالیتھا ماہیپالہ نے کہا کہ کورونا میں محکمۂ صحت نے غیر معمولی کام کیا، مجھے یقین ہے نگراں مشیر صحت، صحت کے نظام پر خصوصی توجہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمۂ صحت کو بنیادی طبی آلات فراہم کیے ہیں، 36 ہیلتھ سیکٹرز کی تزین و آرائش اور ہیومن ریسورسز پر کام کر رہے ہیں۔

پالیتھا ماہیپالہ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے سیلاب متاثرین کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیا، ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع میں اسپتالوں کے تزین و آرائش پر کام کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں محکمۂ صحت کے ساتھ مل کر صحت کا نظام مزید مضبوط بنائیں گے۔