پتوکی: کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دلہا دلہن ہلاک

پتوکی کے علاقے گنڈاسنگھ میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دلہا دلہن ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دلہن دلہا کی ہلاکت کا واقعہ کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے پیش آیا جس کے نتیجے میں دلہا دلہن ہلاک ہوگئے۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد گھر والوں کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔