پی سی بی نے چیمپئنز ٹورنامنٹس کے لیے مینٹورز کی تلاش شروع کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹورنامنٹس کے لیے مینٹورز کی تلاش شروع کر دی۔

پی سی بی نے مینٹورز کی تلاش کے لیے ویب سائٹ پر اشتہار جاری کر دیا۔

پی سی بی نے چیمپئنز ٹورنامنٹس کو پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں شامل کیا گیا ہے، ٹورنامنٹس تینوں فارمیٹ میں ہوں گے۔

چیمپئنز ٹورنامنٹس کے لیے 5 ٹیمیں ہوں گی، ٹیموں کے لیے سابق اسٹار کرکٹرز کو مینٹورز مقرر کیا جائے گا، 5 مینٹورز کے لیے اب تلاش جاری ہے۔

مینٹورز پی سی بی کے 3 سالہ پلان پر عمل درآمد کریں گے، وہ پلیئر ڈویلپمنٹ، پلاننگ اور ٹیم بلڈنگ لیڈر شپ سپورٹ کے ذمے دار ہوں گے۔

پی سی بی نے مینٹور کے لیے پروفیشنل کرکٹ میں کوچ یا کھلاڑی کی حیثیت سے وسیع تجربہ اور کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی مینٹورنگ کا ٹریک ریکارڈ لازمی قرار دیا ہے۔

مینجمنٹ اسکلز، پلیئرز ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن مہارت بھی ضروری قرار دی گئی ہے، خواہشمند افراد 22 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔