پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرالیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری سے برآمد کرایا گیا پستول فرانزک لیب بھجوا دیا ہے۔

حکام نے کہا کہ اعجاز چوہدری سے برآمد اسلحے کی فرانزک رپورٹ تفتیش کا حصہ ہو گی، ان پر 9 مئی کو مسلح ہو کر احتجاج کا الزام ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جا چکا ہے، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ملزم کی 9 مئی کی ویڈیوز کا تعین کرے گا۔