وزیرِ اعظم شہباز شریف آج مولانا فضل الرحمٰن ملاقات کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آج لاہور میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی یہ ملاقات ماڈل ٹاؤن میں وزیرِ اعظم شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔