صوبۂ سندھ کے ضلع دادو میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف برہمانی قبیلے کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ برہمانی قبیلے کی جانب سے دھرنا انڈس ہائی وے برڑا نہر کے قریب دیا گیا مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف کاطیب اردوان کو ٹیلیفون،پاکستان کے دورے کی دعوت
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون کیا، دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آپ کا دوبارہ انتخاب ترکیہ کے عوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کا اعتراف ہے، ترکیہ نے گزشتہ دو دہائیوں میں آپ کی قیادت میں نمایاں ترقی کی ہے اور یقین ہے آپ کی قیادت میں ترکیہ ترقی اور خوشحالی کا سفر اسی رفتار سے جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ یقین ہے ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن واستحکام کیلئے مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں آپ کی ذاتی وابستگی باعث اطمینان ہے، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے ترک صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل کے7 ویں اجلاس کے جلد انعقاد کے خواہاں ہیں اور اجلاس میں شرکت کیلئے آپ کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں، آپ کا دورہ دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مزید فروغ کا باعث ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق طیب اردوان نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار بھی کیا۔
صدر اردوان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرکے رجب طیب اردوان دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔