وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ جائیں گے، وہ ترک صدر طیب اردوان کو انتخابات جیتنے پر مبارک باد دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ دو روز کا ہوگا، دورے میں دو طرفہ امور اور باہمی تعلقات پر بات ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔