شہزادہ ہیری برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف ثبوت پیش کرنےعدالت پہنچ گئے

شہزادہ ہیری برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف ثبوت پیش کرنے لندن ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

لندن ہائی کورٹ میں برطانوی میڈیا گروپ ’مرر گروپ نیوز پیپر‘ کے خلاف شہزادہ ہیری کے مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ پریس کے خلاف انتقامی کارروائی کا حصہ نہیں بلکہ اس کا مقصد مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

شہزادہ ہیری کے علاوہ 100 دیگر شخصیات نے برطانوی میڈیا گروپ پر مقدمہ کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ میڈیا گروپ نے 1991 سے لے کر 2011 کے دوران غیرقانونی طور پر فون ہیک کرنے اور دیگر غیرقانونی ذرائع سے ان کے بارے میں جاسوسی کرکے معلومات جمع کیں تھیں۔

شہزادہ ہیری گزشتہ تقریباً 130 برس کے دوران عدالت کے روبرو پیش ہونے والے پہلے شاہی فرد ہیں۔