نوجوانوں کو بین الاقوامی معیارکی اعلی تعلیم فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلرسےملاقات میں گفتگو

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ان کو یکساں ترقی کے موقع فراہم کر رہی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطاق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی تعلیم و تدریس، یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلر پروفیسر میری ستیاسنی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ اعلی حکام کی بھی شریک تھے۔

ملاقات میں پروفیسر میری ستیاسنی نے یونیورسٹی آف لندن کے پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیرِ اعظم نے یونیورسٹی آف لندن کے ان اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت ملک کے نوجوانون کو یکساں ترقی کے موقع فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیوں میں باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرکے انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔ پروفیسر میری ستیاسنی کی پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات قابلِ ستائش ہیں۔