مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
پی ایس بی نےمختلف فیڈریشنز اور ایتھلیٹس کو 1 ارب سے زائد کے فنڈز دیے
پاکستان اسپورٹس بورڈ ( پی ایس بی ) نے گزشتہ 5 سال کے دوران مختلف فیڈریشنز اور ایتھلیٹس کو 1 ارب سے زائد کے فنڈز دیے۔
پی ایس بی نے مالی سال 20-2019ء سے لے کر مالی سال 24-2023ء تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈال دی۔
پی ایس بی سے جاری فنڈز کا بڑا حصہ گزشہ دو سال میں دیا گیا، مالی سال 24-2023ء میں مختلف فیڈریشنز اور پلیئرز میں 50 کروڑ سے زائد تقسیم کیے گئے۔
مالی سال 23-2022ء کے دوران پی ایس بی نے 42 کروڑ سے زائد اور 20-2019ء میں صرف ڈھائی کروڑ جبکہ21-2020ء میں سوا 4 کروڑ جاری کیے۔
پی ایس بی کی جانب سے 22-2021ء میں فیڈریشنز کو 6 کروڑ 95 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کو گزشتہ 5 سال میں ساڑھے 11 کروڑ سے زائد فنڈز ملے، 24-2023ء میں والی بال فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 5 سال میں پی ایس بی سے 10 کروڑ 36 لاکھ روپے کے فنڈز ملے۔
دستاویز کے مطابق پی ایچ ایف کو پچھلے مالی سال میں ہی 5 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد دیے گئے۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 5 سال میں 10 کروڑ روپے سے زائد ملے، اے ایف پی کو مالی سال 24-2023ء میں 7 کروڑ روپے کی فنڈنگ ہوئی۔
نیٹ بال فیڈریشن کو 5 سال میں 7 کروڑ روپے کی فنڈنگ ہوئی جبکہ پچھلے 2 سال کی فنڈنگ ساڑھے 6 کروڑ روپے دیے گئے۔
تائیکوانڈو فیڈریشن کو 5 سال میں 6 کروڑ روپے، ٹینس فیڈریشن کو 4 کروڑ 86 لاکھ روپے جبکہ اسکواش فیڈریشن کو 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔