پی ٹی آئی رہنماؤں کی جہانگیر ترین سے ملاقاتیں، فارورڈ بلاک بننے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین سے پارٹی کے کئی رہنماؤں نے لاہور میں ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈال لیا ہے، پچھلے چند روز میں کئی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقات کرچکی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔