پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین، فلک ناز اور ذیشان خانزادہ کا بھی پارٹی چھوڑنے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شوکت ترین، فلک ناز اور ذیشان خانزادہ کا بھی پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرسکتے ہیں، وہ بطور آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد عمران خان کے ساتھی بنے تھے۔

ذرائع کے مطابق مرزا آفریدی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے میں پی ٹی آئی کا مرکزی کردار تھا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے سینیٹر فدا محمد اور دوست محمد کی بھی پارٹی سے علیحدگی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی سیف اللّٰہ نیازی کی پریس کانفرنس کے بعد مشاورت بھی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 سینیٹرز نے سینیٹ نشست سے مستعفی ہونے سے متعلق ماہرین قانون سے مشاورت کی ہے۔