پی ٹی آئی کا خالی ہونے والے عہدوں پر نئی تقرریوں پر غور

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی سےعلیحدگی پرنئی حکمت عملی بنانے کیلئے عمران خان آج اپنی رہائش گاہ پر وکلا اور دیگر شخصیات سےملاقاتیں کریں گے۔

ملاقات میں پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا اور موجودہ صورتحال میں پارٹی سےمتعلق نئی حکمت عملی تیارکی جائےگی تاکہ جو عہدے خالی ہو رہے ہیں ان پر نئی تقرریاں کی جائیں۔

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔