پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن والا مقام محفوظ بنائیں گے: پولیس

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے رات گئے رانو گڑھی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارٹی الیکشن کے منتظمین نے رات ساڑھے 12 بجے تک پولیس کو تفصیلات نہیں دی۔

انہوں نے بتایا کہ تفصیلات نہ دینے کے باوجود انٹرا پارٹی الیکشن والی جگہ کو پولیس محفوظ بنائے گی۔