پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سید سعید الحسن کا بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان

گوجرانوالا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر سید سعید الحسن نے بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان کر دیا۔

سعید الحسن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف تھے۔

سعید الحسن کا کہنا ہےکہ 9 مئی کو اندوہناک واقعات سے مجھے اور حلقے کے عوام کو ذہنی اذیت پہنچی، 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو جلایا گیا، شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا۔

سعید الحسن کے مطابق میں اور میرے حلقےکے عوام 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔