جعلی عامل کی فالج زدہ خاتون سے زیادتی

اندور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیہ پدیش کے شہر اندورمیں ڈھونگی بابانے جن نکالنے کے بہانے فالج زدہ خاتون کوبےآبروکردیا.انڈیاٹوڈے کے مطابق متاثرہ خاتون فالج کاعلاج کرانے کے لیے آصف نامی جعلی عامل کے پاس لائی گئی.ڈھونگی عامل نے خاتون کے رشتہ داروں کوبتایاکہ اس پرجنات اور شیطانی طاقتوں کاسایہ ہے اور وہ اکیلے میں ان کونکالنے کاعمل کرے گا .اس نے خاتون کے رشتہ داروں کوکمرے سے باہرنکل جانے کوکہااور تنہائی پاتے ہی اس کی بیماری کافائدہ اٹھاتے ہوئے اسے بے آبروکرڈالا.متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں نے مقدمہ درج کرادیاہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں