قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی مسودے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا مزید پڑھیں
راولپنڈی: نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد خطرے کے سائرن بجا دیے گئے
راولپنڈی میں بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد خطرے کے سائرن بجا دیے گئے تاہم بعد میں سطح آب کم ہونے لگی۔
نالہ لئی میں پہلے کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک بلند ہوئی جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ تک پہنچی۔
اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ سے کم ہو کر 14 فٹ پر آ گئی ہے۔
ایم ڈی واسا نے بتایا ہے کہ نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نالہ لئی اور نشیبی علاقوں میں نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ رک گیا ہے، جس کے بعد نالہ لئی میں پانی سطح کم ہو رہی ہے۔
جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ رک گیا
ترجمان واسا نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ رک گیا ہے، سب سے زیادہ بارش پی ایم ڈی ایچ ایٹ میں 89 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
اس کے علاوہ شمس آباد میں 68، کچہری میں 36، سیدپور میں40، بوکرہ میں 73 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی مکمل کر لی گئی، شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق ہے، کسی جگہ پانی جمع نہیں، بارشوں کی مزید پیش گوئی کے سبب واسا نے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔