اپنے عہدے سے دستبردار اور پی ٹی آئی سے جدا ہو رہا ہوں:خالد ریاض خان

انصاف لائرز فورم کرک کے صدر خالد ریاض خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات قابلِ مذمت ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد ریاض خان نے کہا کہ اپنے عہدے سے دستبردار اور پی ٹی آئی سے جدا ہو رہا ہوں۔

واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں پہلے سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔