قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی مسودے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا مزید پڑھیں
رائٹ سائزنگ، وزارت قومی صحت کو ختم، سوشل سیکٹر افیئرز ڈویژن بنانے کی تجویز
رائٹ سا ئزنگ،وزارت قومی صحت کو ختم ، سوشل سیکٹر افیئرز ڈویژن بنا نے کی تجویز، رائٹ سا ئزنگ،وزارت قومی صحت کو ختم ، سوشل سیکٹر افیئرز ڈویژن بنا نے کی تجویز،سینکڑوں متاثرہ افسروں اور ملازمین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سر پلس پول میں بھیجا جا ئیگا ،ڈیلیوری کا معیار بہتر ،مالی بوجھ کم ہو گا ،وزیر خزانہ کی سر براہی میں قائم کا بینہ کی کمیٹی بر ائے رائٹ سائزنگ نے وزارت قومی صحت کی رائٹ سا ئزنگ کے بارے میں اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں۔
حکومتی ذ رائع کے مطابق وزارت صحت کی رائٹ سا ئزنگ کی جو رپورٹ تیار کی گئی ہے اس میں سفارش کی گئی ہے کہ وزارت قومی صحت کو ختم کر دیا جا ئے اس کی جگہ سوشل سیکٹر افیئرز کے نام سے نیا ڈویژن بنا یا جا ئے ۔
یہ ڈویژن بین الا قوامی نوعیت کے امور اور صحت کے امور پر بین الصو بائی کو اآرڈی نیشن اور پا پولیشن و یلفیئر کے امور کو چلایا جا سکے۔
وزارت کا انتظامی ڈھانچہ کم کرکے ایک ونگ تک محدود کیا جا ئے گا جس کا سر براہ گر یڈ بیس کا ایک افسر ہو گا۔
اس سے بڑی تعداد میں ایکس کیڈر اور سپورٹ سٹاف متاثر ہو گا جنہیں سول سرونٹس ایکٹ کے تحت سر پلس پول میں بھیجا جا ئے گا۔گروپ افسران کو نہیں بھیجا جا ئے گا ۔
اداروں کے ادغام سے 692سول سر ونٹس متاثر ہوں گے ۔انہیں یا تو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سر پلس پول میں بھیجا جا ئے گا یا قانون سازی سے خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کو ٹر انسفر کر دیا جا ئے گا۔این ای ایچ ایس کو اآر ٹی اآئی میں ضم کرنے سے 60سول سر ونٹس متاثر ہوں گے ۔
نیشنل ٹرسٹ فار پا پولیشن (NATPOW)کو ضم کر نے سے 106ملازم متاثر ہوں گے۔
سفارش کی گئی ہے کہ شیخ زائد ہسپتا ل لا ہور ّنیشنل انسٹی ٹیوٹ اآف فر ٹیلٹی کنٹرول کراچی اور ایف جی ٹی بی سنٹر راولپنڈی صو بوں کو ٹرانسفر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔