سینیٹر مشتاق احمد نے خونی رشتے سے بڑھ کر ساتھ دیا:ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد نے خونی رشتے سے بڑھ کر ساتھ دیا۔

پشاور میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ 20 سال کے بعد اپنی بہن سے ملنے کی کامیابی ملی۔

فوزیہ صدیقی نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد نے خونی رشتے سے بڑھ کر ساتھ دیا، حکمرانوں کو باور کروانا ہوگا کہ عافیہ کو واپس لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی مشکلات دیکھ کر مجھے اور مشتاق احمد کو رونا آگیا۔