سینئر پاکستانی اداکار شان شاہدکا یومِ تکریمِ شہداء پر پاکستان کے شہداء کو خراجِ تحسین

سینئر پاکستانی اداکار شان شاہد نے یومِ تکریمِ شہداء پر پاکستان کے شہداء اور ان کی بہادر ماؤں کو ناقابل تصّور نقصان برداشت کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے نئے گانے’مائیں پاکستانی ہیں‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پاکستان کے شہداء اور ان کے بہادر خاندانوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ گانا ان بہادر ماؤں کے لیے وقف کیا گیا ہے جنہوں نے ناقابل تصّور نقصان برداشت کیا‘۔

اُنہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آئیے متحد ہوکر کھڑے ہوں، کندھے سے کندھا ملا کر، ان تمام بہادر روحوں کو عظیم قربانیاں دینے کے لیے خراجِ عقیدت پیش کریں‘۔