شاہ محمود قریشی زمان پارک پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی زمان پارک پہنچ گئے۔

شاہ محمود قریشی زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے دیے تھے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تھری ایم پی او کے آرڈر کالعدم قرار دیے تھے۔