شاہد آفریدی کی طیب اردوان کو دوسری مرتبہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے رجب طیب اردوان کو مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کے لیے لکھا کہ میں آپ کے اتحاد اور الزام تراشی کے کھیل سے دور رہنے کے پیغام کی تعریف کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ایک حقیقی رہنما لوگوں کو اکٹھا کرنے، ہم آہنگی کو فروغ دینے اور قوم کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

سابق کپتان نے رجب طیب اردوان کی تقریر کی ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ یہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن پیغام ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں رجب طیب اردوان دوبارہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔