سندھ: سردی کے باعث محکمہ تعلیم کی اسکولوں کے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی

سندھ میں محکمہ تعلیم نے شدید سردی کے باعث اسکولوں کے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ اسکول کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ جاوید نے حکم نامہ جاری کردیا۔

اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سردیوں کے باعث اسکول صبح ساڑھے 8 بجے کھولے جائیں گے۔

شدید سردی کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔