صومالیہ:ہوٹل میں شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ،6 افراد ہلاک 10 زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایک معروف ہوٹل میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد صومالی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 80 یرغمالیوں کو رہا کرالیا۔

آپریشن کے دوران صومالی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہےکہ آپریشن میں تمام حملہ آور مارے گئے، تاہم حملہ آوروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔