مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے:چوہدری پرویز الہیٰ
ق لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
خیال رہے کہ آج چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے بھائی وجاہت حسین کا استقبال کیا اور کہا کہ چوہدری وجاہت کو مسلم لیگ ہاؤس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
اس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ چوہدری پرویز الہیٰ بھی اہم اعلان کرنے والے ہیں۔
اب ویڈیو بیان میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ اقتدار کوئی انسان نہیں دیتا، اللہ جس کو مناسب سمجھتا ہے اس کوعزت دیتا ہے، میں وجاہت کے خلاف نہیں انھوں نے اپنے حالات کو دیکھ کر فیصلہ کیا، گھر والوں کو بھی یہی سمجھا رہا ہوں کہ وجاہت کے فیصلے پر رنج کی ضرورت نہیں۔
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ مونس اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم عمران خان کے بیانیہ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں، فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، غلط فہمیاں علیحدہ چیز ہے، ہمیشہ کوشش رہی کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔
تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نے ہم سے جو وعدہ کیے پورے کیے، اب ہمارا فرض ہے کہ ہم مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیں۔
قبل ازیں لندن میں موجود مونس الہیٰ نے بھی جیو نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں چوہدری وجاہت حسین سے رابطے میں نہیں، پرویز الہٰی اور میں تحریک انصاف کا حصہ ہیں، پرویز الہٰی اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔