ہنگوپولیس کی کامیاب کارروائی ،ٹی ٹی پی کا مبینہ سہولت کار سعداللہ خان گرفتار

ہنگوپولیس کی کامیاب کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا مبینہ سہولت کار سعداللہ خان گرفتار کر لیا گیا، اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ہنگو پولیس نے مبینہ دہشت گرد اور ٹی ٹی پی کے سہولت کار سعداللہ کو نریاب زرگیری روڈ پر اسپیشل ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف بہادر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم اشتہاری ہے اور کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈنگ فراہم کرنے میں ملوث تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گرفتار سعداللہ کی سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، گرفتار اشتہاری سعداللہ کا تعلق اپر اورکزئی سے ہے۔