مجھے اس جہنم سےنکالو ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مطالبہ: سینیٹر مشتاق

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ عافیہ نے ان سے کہا کہ مجھے اس جہنم سےنکالو، 3گھنٹے ملاقات میں ڈاکٹرفوزیہ اوروکیل کلائیوسمتھ بھی موجود تھے، ملاقات کے اختتام پرزنجیروں میں لےجایا گیا

آف وائٹ اسکارف،خاکی ڈریس،سفید جاگرز میں ملبوس ڈاکٹرعافیہ چھوٹےسے کمرے میں پارٹیشن کرکےشیشہ لگاکرٹیلیفون پر3 گھنٹے گفتگو ہوئی جو مکمل ریکارڈ ہورہی تھی

عافیہ کی صحت کمزور، بارباران کےآنکھوں میں آنسو آجاتے،وہ جیل کی اذیت سےدکھی اور خوفزدہ تھی،سامنے کے4 دانتٹوٹے ہوئے تھے

ان کے سر پرچوٹ کی وجہ سے سماعت میں مشکل پیش آرہی ہے،وہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سےنکالو،ان کا دھیان بدلنے،ان کو جیل میں کتابوں میں مصروف رکھنے کی خاطرمیں انکو ادب، شعروشاعری کے موضوعات پر لاتا توغالب، اقبال اور حفیظ جالندھری اورفلسفیانہ،علمی گفتگوپرغیرمعمولی قادر الکلامی کامظاہرہ کرتیں لیکن اچانک بچے،امی کی یاد اور جیل کی اذیت اور جیل کا یہ خوفناک مستقبل یاد آتا تو اداس ہوکرکہتی مجھے اس جہنم سےنکالو۔سینیٹر مشتاق نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ مظلوم ڈاکٹر عافیہ کورہا کراو۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آبادمیں پڑی ہے۔

قبل ازیں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ڈاکٹر عافیہ اور ان کی بہن کی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ سے بہن کی ملاقات تشویشناک صورتحال میں ہوئی تھی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ٹیکساس کے شہر فورورتھ کی جیل ایف ایم سی کارس ول میں ہوئی۔