ٹیوٹا پنجاب کے افسران کو ترقی دے دی گئی

ٹیوٹا پنجاب کے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے 63 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔

ٹیوٹا کے63 انسٹرکٹرز کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔ افسران سینئر انسٹرکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے ہیں، مذکورہ افسران میں سول کے 20، مکینیکل کے 20 اور الیکٹرانک سے 8 افسران شامل ہیں۔ جبکہ الیکٹرک کے 5، ڈریس ڈیزائن کے 4، ٹیکسٹائل کے تین افسران کی بھی گریڈ 18میں ترقی ہوئی ہے۔

آٹو اینڈ فارم کے 2 اور فوڈ کے 1 افسر کو گریڈ 18میں ترقی دی گئی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد کا کہنا ہے کہ وقت پر پرموشن ہر سرکاری ملازم کا بنیادی حق ہے۔