اہم سیاسی شخصیات کا ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

لاہور میں متعدد سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور رفاقت علی گیلانی بھی شامل ہیں۔

چشتیاں سے سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) ممتاز مہروی اور ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف اور میانوالی سے میجر (ر) خرم روکھڑی نے جہانگیر ترین گروپ کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پاکپتن سے سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی نے بھی ملاقات کی۔

سیاسی شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ، امیر حیدر سنگا اور شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔