تاجروں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی:حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ تاجروں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیابی سے جاری ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تاجر تنظیمیں بھی ہڑتال میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تاجر تنظیموں نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے احتجاج کے پیشِ نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا ہے۔

ادھر ملک کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی کی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے کہا ہے کہ کراچی سے خیبر تک تمام تاجر تنظیمیں ہڑتال میں شامل ہیں۔