معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
خون میں شکر کی مقدار کم رکھنے والا بہترین ناشتہ
لندن: عالمی اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ دنیا بھر کی طرح ذیابیطس بھی پاکستان کی وسیع آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے لیکن صبح کے وقت ناشتے میں اس غذا سے ذیابیطس اور اس سے قبل کی کیفیت کو بہت حد تک قابو کیا جاسکتا ہے۔
ذیابیطس کی غذاؤں کی ماہر، ڈاکٹر لورین ہیرس کئی کتابوں کی مصنف ہیں جو کہتی ہیں کہ صبح کے ناشتے میں ریشہ، پروٹین اور لحمیات متوازن ہوں تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ ناشتے میں مکمل دلیہ (اوٹ میل) کو پروٹین بھرے دہی میں ڈال کر کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہ بطورِ خاص ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کا جادوئی اثر پورے دن خون میں شکر معمول پر رکھتا ہے۔ دلیے میں فائبر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو ایک کپ میں 8 گرام تک بھی ہوسکتی ہے۔
دنیا کی اکثریت کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ 25 سے 38 گرام فائبر یا ریشے دار غذا کھائے یہ چینی کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں انسولین کی پیداوار بھی بڑھاتا ہے۔ اس طرح فائبر کی عادت ٹائپ ٹو ذیابیطس روکنے میں بہت کارگر ثابت ہوتی ہے۔
دلیے کو دہی میں ملا کر کھانے سے پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی ہے جس سے ناشتے کی توانائی حاصل ہوجاتی ہے۔ اس میں مونگ پھلی کا مکھن بھی ڈالا جاسکتا ہے لیکن چینی ملانے سے مکمل اجتناب کرنا ہوگا۔ پھلی کے علاوہ اخروٹ کا مکھن بھی بہت مفید ہوتا ہے اور اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں دلیے میں مونگ پھلی، بادام، پستہ اور اخروٹ وغیرہ ملاکر کھانے سے بھی اچھے اثرات مرتب ہوتےہیں۔ ان تمام گریوں میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو انسولین کی تاثیر کو بڑھاتے ہیں۔